ٹاپ بیورو کریٹ کون؛ وفاقی سیکر ٹری کس صوبے سے تعلق رکھتاہے ؟

03 اپریل ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )بیورو کریسی کے اعلیٰ ترین عہدے وفاقی سیکر ٹر ی کے عہدوں پر تعینات افسروں کی اکثریت کا تعلق نصف آ بادی والےصوبہ پنجاب سے ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکر ٹیریٹ کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق وفاقی سیکر ٹری کے عہدے پرفائز 22افسروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔پانچ افسروںکا سندھ اور چھ افسروںکا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے۔ بلوچستان سے کوئی وفاقی سیکر ٹی نہیں ۔پنجاب سے تعلق رکھنے والے افسروں میں وفاقی سیکر ٹری ایو ی ایشن کیپٹن (ر) سیف انجم ‘ سیکر ٹری کا بینہ ڈویژن کامران علی افضل ‘ سیکر ٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل (ر)حمود الزمان خان ‘ سیکر ٹری دفاعی پیداوار ڈویژن لیفٹنٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر ‘ سیکر ٹری تعلیم وسیم اجمل چوہدری ‘ سیکر ٹری فنا نس امداد اللہ بوسال ‘ سیکر ٹری خارجہ محمد سائرس سجاد ‘ سیکر ٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد ‘سیکر ٹری قومی و رثہ و ثقافت ڈویژن حسن ناصر جامی ‘سیکرٹری داخلہ خرم آغا‘سیکر ٹری بین الصو بائی رابطہ ڈویژن ڈاکٹر ندیم ارشاد کیانی ‘ سیکر ٹری کشمیر امور جواد رفیق ملک ‘ سیکر ٹری قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر ‘ سیکر ٹری بحری امور ڈاکٹر ارم انجم خان ‘ سیکرٹری فوڈ سیکورٹی محمد آصف ‘ سیکر ٹری پار لیما نی امور حمیرا حمد ‘سیکرٹری قومی سلامتی وقار احمد ‘سیکر ٹری اوورسیز پا کستانیز ڈویژن ڈاکٹر ارشد محمود ‘سیکرٹری پلاننگ اویس منظور سمرا‘ سیکر ٹری نج کاری جواد پال ‘ سیکر ٹری پاور راشد محمود اور سیکر ٹری تخفیف غربت یوسف خان شامل ہیں۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے افسروں میںسیکر ٹری تجارت محمد صالح فاروقی ‘ سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان دھا ریجو ‘ سیکر ٹری انسانی حقوق اللہ دینو خواجہ ‘سیکرٹری وزارت صحت افتخار علی شالوانی ‘ سیکر ٹری پیٹرولیم ڈویژن مومن آ غا شامل ہیں۔خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے افسروں میں سیکر ٹری مواصلات علی شیر محسود ‘ سیکر ٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز ‘ سیکر ٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات ڈاکٹر شہزاد خان بنگش ‘ سیکر ٹری انسداد منشیات کیپٹن (ر) منیر اعظم ‘ سیکر ٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ اور سیکر ٹری سید عطا ء الر حمن شامل ہیں۔