اسلام آباد (صالح ظافر) ایران کا پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں بڑی پیشرفت کا دعویٰ، ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 73 سال بعد دو باضابطہ سرحدی گزرگاہوں کو کھولنا، پاکستان کو 200 میگاواٹ بجلی کی برآمد، تجارتی حجم میں ڈھائی ارب ڈالرز تک کا اضافہ گزشتہ سال کی کامیابیوں میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری موغادم نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر قانونی پابندیوں کے باوجود گزشتہ ایک سال کے دوران ایران کے پاکستان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، سلامتی اور تجارتی تعلقات کے مختلف پہلوؤں میں اور ثقافتی، سائنسی، دفاعی اور سلامتی سمیت تعاون کے دیگر شعبوں میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ وہ منگل کو ڈپلومیٹک انکلیو میں اپنے سفارتخانے میں افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں اقتصادی میدان، تجارت، توانائی اور سیاحت میں موجودہ صلاحیتوں اور امکانات کے استعمال کو ترجیح دی جائے۔ تاریخ، تہذیب، زبان، مذہب، جغرافیہ اور ثقافت کے مختلف شعبوں میں مشترکات اور روابط کی صلاحیتوں کو پائیدار ترقی، غربت کے خاتمے اور خطے کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور زندگی کی بہتری کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ سفیر نے ان صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دنیا بھر میں انصاف، سچائی، امن اور محبت کو فروغ دینے کے لیے اپنے کیریئر میں اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔
کراچی اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے پیر کو دنیا کے سب سے بڑے 20 امیر ترین افراد میں سے باہر ہونے کے بعد...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
لاہور محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری خزانے کو 48کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے پر سابق ڈپٹی کمشنر...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش کے نئے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ر کن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے...