کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ، گڈ ٹو سی یو کہنے والے ریٹائرڈ چیف جسٹس کو بلانا چاہئے، نواز شریف اور بشریٰ بی بی دونوں کو زہر دیئے جانے کی انکوائری ہونی چاہئے، پالیسی ساز آج بھی نہیں سمجھے تو ریاست کیلئے بہت الارمنگ بات ہے۔تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ دو سال سے جو ہورہا ہے زبان زدعام ہے، پی ٹی آئی کی خواتین پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور ان کی چادر چار دیواری کو پامال کیا گیا ،ان کو اندازہ ہے کہ جیل میں قید خواتین کے اہل خانہ پر کیا گزر رہی ہے، عمران خان نے پاکستان کو صحیح معنوں میں خودمختار بنانے کا مقدمہ لڑا، عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر، فلسطین، سبز پاسپورٹ اور شانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقدمہ لڑا۔ زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی صحت کے معاملات دن بدن گرتے جارہے ہیں، بشریٰ بی بی کی جان کو خطرے کی خبریں کافی دنوں سے آرہی ہیں، بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے، نو مئی کو ڈیرہ غازی خان میں تھی لیکن صرف پنڈی ڈویژن میں مجھ پر 14دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کردی گئیں، مجھ پر 43کیسز بنائے گئے اتنے کیس شاید پاکستان کی تاریخ میں کسی عورت پر نہیں ہوں گے،سب پرچے ختم ہوگئے تو مجھ پر گائے چوری کا مقدمہ بھی کردیا گیا۔
کراچی اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے پیر کو دنیا کے سب سے بڑے 20 امیر ترین افراد میں سے باہر ہونے کے بعد...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
لاہور محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری خزانے کو 48کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے پر سابق ڈپٹی کمشنر...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش کے نئے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ر کن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے...