اسلام آباد (محمد صالح ظافر/خصوصی تجزیہ نگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین جب پارلیمنٹ سے روانہ ہوئے تو ’’جنگ‘‘ نے ان سے استفسار کیا کہ وہ اتنے دنوں سے خاموش تھے یا کسی کے کہنے پر چپ تھے بلاول بھٹو زرداری یہ کہتے ہوئے اپنی گاڑی میں سوار ہوگئے کہ یہ کس کی مجال ہے کہ مجھے خاموش کرادے۔ معلوم ہوا ہے کہ بلاول چند دنوں کیلئے دبئی جائیں گے اور آئندہ ہفتے کے بعد بھرپور سیاسی سرگرمیوں میں مشغول ہوجائیں گے،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جو لندن میں طویل قیام کے بعد منگل کو قومی اسمبلی ہال میں سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے آئے تو وہ بہت تازہ دم دکھائی دے رہے تھے انہوں نے نیلے رنگ کا کوٹ اور جاگر پہن رکھے تھے انکے ہال میں داخلے پر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان نے ڈیسک بجائے اوراحتراماً کھڑے ہوگئے بلاول نے فرداً فرداً تمام ارکان سے ہاتھ ملایا قومی اسمبلی ہال میں مسلم لیگ نون کے ارکان بھی موجود تھے جنہوں نے آگے بڑھ کر ہاتھ ملایا ان کا خیرمقدم کرنے والوں میں مسلم لیگ نون کی خواتین بھی شامل تھیں ایوان کے وسط میں بلاول زرداری کھڑے تھے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے آگے بڑھ کر ان سے مصافحہ کیا اور خوشگوار لہجے میں مختلف گفتگو کی عطاتارڑ انکے مقابلے میں لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے بلاول کی آمد کا سن کر وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار بھی اپنے چیمبر سے تیزی کے ساتھ ہال میں آگئے وہ بھی سینیٹ کے امیدوار تھے انہوں نے بلاول سے ووٹ دینےکے بعد مختصر ملاقات کی کھڑے کھڑے ان کا ووٹ دینے کیلئے شکریہ ادا کیا اس دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار رانا محمود الحسن بھی آگئے جنہوں نے بلاول سے ہاتھ ملایا ۔
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو نشانہ بناتے ہوئے پابندیوں کے ایک نئے مرحلے پر عمل درآمد کر دیا ہے، یہ...
کراچی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل، روس اور امریکا عالمی انسانی حقوق کی تباہی...
اسلام آباد پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پانچ سالہ نئی آٹو سیکٹر پالیسی متعارف کروانے پر اتفاق کر لیا...
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی،جیل ذرائع کے مطابق...
اسلام آ باد پاکستان نےمسجدِ الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غیر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے زمین کے...
کراچی وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر...