اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف اور دیگر پانچ سیاسی جماعتوں کی مشترکہ حکومت مخالف تحریک کا فارمولہ تیار، محمود اچکزئی کی قیادت میں سیاسی جماعتیں اپوزیشن گرینڈ الائنس میں اکٹھی ہوں گی ، عید کے بعد حکومت کیخلاف عملی مزاحمتی تحریک چلا نے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں چھ سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی ، عبدالرحیم زیارت وال ، سردار شفیق خان ترین ، ریاض خان ، بی این پی کے سردار اختر جان مینگل ، ساجد خان ترین ، پرویز ظہور ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ ، امیر العظیم ، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ محمد رضا ، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، سید اسد عباس نقوی ، ناصر شیرازی ، محسن شہریار جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر علی خان ، عمر ایوب خان ، اسد قیصر ، حامد خان اور روف حسن شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران رہنماوں کے درمیان حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد کی تشکیل سے متعلق امور پر مشاورت ہوئی اور کچھ اہم فیصلے بھی کئے گئے، آئین کی مکمل بحالی ، قانون کی عملداری ، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے جمہوریت کی مکمل بحالی عدلیہ کی آزادی اور سول بالادستی کے بنیادی اصولوں پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق الائنس میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے محمود خان اچکزئی سربراہ ہونگے۔ الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی تین دن تک مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن کو الائنس میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمن پہلے سے ہی حکومت کیخلاف کال دے چکے ہیں۔ سربراہی محمود اچکزئی کو دینے پر اتفاق کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرے گی۔ الائنس میں جماعت اسلامی کو بھی بڑا عہدہ ملنے کے امکانات ہیں۔
کراچی اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے پیر کو دنیا کے سب سے بڑے 20 امیر ترین افراد میں سے باہر ہونے کے بعد...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
لاہور محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری خزانے کو 48کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے پر سابق ڈپٹی کمشنر...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش کے نئے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ر کن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے...