آئندہ بجٹ میں تمباکو پر ٹیکس بڑھانے سے صحت عامہ کا تحفظ اورمالی اہداف پورے ہونگے،سپارک

03 اپریل ، 2024

اسلام آباد(آئی این پی) سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) کی جانب سے سگریٹ پر ٹیکسوں میں اضافہ کرکے صحت اور معاشی ایجنڈوں کو ترجیح دینے کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ یہ اپیل عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے معاہدے اور 2024-25 کے لیے بجٹ کی منصوبہ بندی کے بارے میں بات چیت کے آغاز کے ساتھ مل کر آئی ہے۔طویل المدت صحت عامہ اور معاشی استحکام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، سی ٹی ایف کے کے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نے تمباکو کے کم استعمال، صحت کے بہتر نتائج، اور آمدنی کے بڑھے ہوئے سلسلے کے درمیان باہم مربوط تعلق پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ آئندہ بجٹ میں تمباکو پر ٹیکس لگانے کو ترجیح دینے سے نہ صرف صحت عامہ کا تحفظ ہو گا بلکہ قوم کو اپنے مالی اہداف اور وعدوں کے حصول کی طرف راغب کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام آئی ایم ایف کے معاہدے کے قریب ہونے والے مذاکرات کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جو کہ بجٹ میں ریونیو پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ حکومت تمباکو کی مصنوعات سے ہونے والی آمدنی میں اضافے سے فائدہ اٹھائے گی،سپارک کے پروگرام مینیجر ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر نے نوجوانوں اور کم آمدنی والے افراد میں تمباکو کے استعمال کو روکنے میں سگریٹ کے بڑھے ہوئے ٹیکس کے اہم کردار پر زور دیا۔