آسٹریابھر میں 11600نئے کورونا کیس اور 65ہلاکتیں رپورٹ

28 نومبر ، 2021

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا بھرمیں کوروناصورتحال بدستور خراب ہے ملک میں 11600 سے زیادہ نئے کیسز 65 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں ۔لاک ڈاؤن کے پہلے ہفتہ کے اختتام پر انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں 608افراد زیر علاج ہیںجن میں سے 524افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ لاک ڈاؤن کا پہلا ہفتہ اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ کورونا لاک ڈاؤن بندش کے بعد چھٹے دن 11671 نئے انفیکشن رجسٹرڈ ہوئے۔ انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں 608 افراد زیر علاج ہیں جن میں اس وقت 524 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں ہیں۔ آسٹریا کی وفاقی ریاستوں کے مختلف اہسپتالوں کے عام وارڈز میں اس وقت کل 2640 افراد زیر علاج ہیں۔