برمنگھم ( نمائندہ جنگ) پاک سرزمين پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود 2022 کے برمنگھم سٹی کونسل کے الیکشن میں کنزرویٹو پارٹی کی جانب سےحصہ لیں گے ،فیصل محمود کی نامزدگی پر برمنگھم کے گلیپ فارم اور ٹائیل کراس وارڈ کے لوگوں کا اظہار مسرت،فون کالز اور سوشل میڈیاپرمبارک باد کے پیغامات،لوگوں کا کہنا تھا کہ فیصل محمود جواں حوصلہ اور کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصيت ہیں، انہوں نے بہت سے مسائل حل کرنےمیں کردار ادا کیا ، برمنگھم کے شہریوں کو CT اسکین کی سہولت دلوانے میں ان کا بہت بڑا کردار ہے،انہیں انر سٹی کے تمام مسائل کا علم ہے اور فیصل محمود جیسی شخصيت ہی تمام مسائل کو حل کرنے کا ادراک رکھتی ہے،ان کی مدد سے نہ صرف لوکل مسائل حل ہوں گے بلکہ صحت مند معاشرہ بھی پروان چڑھے گا، وہ نوجوان نسل کو منفی سرگرميوں سے بچا کر نہصرف والدین بلکہ ان کی صلاحيتوں کو کمیونٹی کے حق میں استعمال کرنا چاہتے ہیں دیگر کیمونٹیز کے ساتھ ایشین کمیونٹی کا رجحان بھی کنزرویٹو پارٹی کی جانب بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ لیبر پارٹی یہ سمجتی تھی کہ ایشین کمیونٹی ان کی زر خرید غلام ہے اور وہ کبھی بھی لیبر پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے مگر آنے والے وقت میں ہوا کا رخ بدلنے کو ہے اور بڑے بڑے نام لیبر پارٹی اور دیگر پارٹیوں کو چھوڑ کر کنزرویٹو پارٹی کی جانب آنے والے ہیں، 2022 کے الیکشن میں بڑے برج گر جائیں گے ۔
کراچی دنیا کے مختلف ملکوں میں بینکاری کے شعبے میں بحران بدستور جاری ہے۔ سرمایہ کار اس صورتحال کی وجہ سے...
تہران ایران کے صدرابراہیم رئیسی سعودی عرب کے شاہ سلیمان کی دعوت پر وہاں کا دورہ کریں گے۔ ایرانی صدر نے سعودی...
پیانگ یانگ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے 8 لاکھ شہریوں نے امریکا کے خلاف جنگ کے لیے رضاکارانہ طور پر...
پیرسفرانس بھر میں پنشن اصلاحات کا قانون نافذ کرنے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔فرانس میں فروری سے حکومتی مجوزہ...
تبلیسی جارجیا میں شدید عوامی رد عمل کے بعد حکومت نے ’ٹرانسپیرنسی آف فارن ایجنٹس‘ اور ’رجسٹریشن آف فارن...
کیو / یوکرین روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں کا اچانک دورہ کیا ہے۔عالمی عدالت سے وارنٹ گرفتاری...
میڈرڈ اسپین میں انجینئر وں نے غلطی سے سرنگوں سے چوڑی ٹرینیں تیار کرلیں۔ ٹرینوں کو جدید بنانے کے چکر میں...
واشنگٹن امریکی ریاست اوہائیو میں دھاتوں کے پلانٹ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں...