بولٹن (ابرار حسین) بولٹن کے فارن ورتھ حلقہ سے لیبرپارٹی کے سابق چیئرمین اور حلقہ نمبر 5 کھوئی رٹہ آزاد کشمیر سے قانون ساز اسمبلی کے امیدوار بیرسٹر راجہ غلام رسول کا نماز جنازہ ادا کرکے تدفین کر دی گئی۔ وہ چار ہفتے قبل پاکستان سے برطا نیہ آئے تھے چند دن بولٹن گزارنے کے بعد ایک عزیز سے ملنے کیلئے لوٹن گئے جہاں ایک 16 سالہ پاکستانی نوجوان نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی جنہوں نے انہیں کیمبرج اسپتال پہنچایا اور انہیں ایک انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا مگر بدقسمتی سے چند روز زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مقتول کے قاتل کو حراست میں لے کر ابتدائی تفتیش کے دوران بیڈفورڈ شائر کی مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر فرد جرم عائد کر دی گئی اور واپس پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ مکہ مسجد میں ادا کی گئی اور بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
کراچی دنیا کے مختلف ملکوں میں بینکاری کے شعبے میں بحران بدستور جاری ہے۔ سرمایہ کار اس صورتحال کی وجہ سے...
تہران ایران کے صدرابراہیم رئیسی سعودی عرب کے شاہ سلیمان کی دعوت پر وہاں کا دورہ کریں گے۔ ایرانی صدر نے سعودی...
پیانگ یانگ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے 8 لاکھ شہریوں نے امریکا کے خلاف جنگ کے لیے رضاکارانہ طور پر...
پیرسفرانس بھر میں پنشن اصلاحات کا قانون نافذ کرنے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔فرانس میں فروری سے حکومتی مجوزہ...
تبلیسی جارجیا میں شدید عوامی رد عمل کے بعد حکومت نے ’ٹرانسپیرنسی آف فارن ایجنٹس‘ اور ’رجسٹریشن آف فارن...
کیو / یوکرین روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں کا اچانک دورہ کیا ہے۔عالمی عدالت سے وارنٹ گرفتاری...
میڈرڈ اسپین میں انجینئر وں نے غلطی سے سرنگوں سے چوڑی ٹرینیں تیار کرلیں۔ ٹرینوں کو جدید بنانے کے چکر میں...
واشنگٹن امریکی ریاست اوہائیو میں دھاتوں کے پلانٹ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں...