نسلہ ٹاور، حکومت اور 17؍ این او سی دینے والوں کو پکڑا جائے، صدر FPCCI

28 نومبر ، 2021

کراچی (جنگ نیوز) صدر ایف پی سی سی آئی ناصر مگوں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس معاملے میں حکومت اور 17 این او سی دینے والوں کو پکڑا جائے، اجازت دینے والوں کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کو عمارت کی اجازت نہیں مل رہی، ایسوسی ایشن آف بلڈرز کو لوگوں کی شکایات سننے کے لیے بھی کمیٹی بنانا چاہیئے۔ صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں این او سی فوراً مل جاتے ہیں، مشکل میں ہوں تو کراچی یاد آئے، مصیبت ڈھانی ہو تو پھر کراچی میں ڈھائی جائے۔