اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک کیپٹل کالنگ نے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے طے کردہ ہدایات کی مخالفت کرنے کے لیے ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی مہم میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)نے حکومت کو باقاعدہ سفارش کی ہے کہ پاکستان میں تیار ہونے والے تمام سگریٹوں پر یکساں ٹیکس عائد کیا جائے، چاہے وہ کسی بھی مقامی یا غیر ملکی برانڈ ز کے ہوں۔ ڈاکٹر حسن شہزاد نے کہا کہ حقیقت میں پاکستان میں سگریٹ کی قیمتیں دیگر علاقائی ممالک کے مقابلے میں کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی میں کمی اور سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان براہ راست تعلق ہے۔ انہوں نے تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنے والے گروپوں پر بھی زور دیا کہ وہ حقیقی تحقیق کریں کیونکہ وہ پالیسی سازوں کے سامنے جو اعداد و شمار پیش کر رہے ہیں وہ پرانے ہیں ، ڈاکٹر شہزاد نے کہا کہ یہ وہ کمزوریاں ہیں جن سے ملٹی نیشنل کمپنیاں آسانی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہیں۔
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوٹ لکھپت جیل میں اٹھارہ ماہ سے قید سینیٹر اعجاز احمد چوہدری...
اسلام آبادافغانستان میں سعودی عرب کا سفارتخانہ فعالیت کی طرف پیشرفت کر رہا ہے اور پیر کو افغانستان کے عبوری...
راولپنڈی اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ضلع اٹک میں واقع علاقہ کو تھانہ نصیرآباد راولپنڈی کی حدودمیں...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپو زیشن کے در میان گرما گرمی دیکھنے میں آئی، مذاکرات کے تنا...
اسلام آباد وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے افغان جنگ کی وجہ سے 90 ہزار پاکستانی جاں بحق ہوئے، پاکستان کو 152 ارب...
اسلام آباد سینٹ کے منگل کو شروع ہونے والے اجلاس کیلئے 13نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، ایوان بالا کا اجلاس...
اسلام آباد حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سےاہم پیشرفت ہوئی ہے ، فریقین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور16...
اسلام آباد چین کی تکنیکی ٹیم رواں ماہ کے آخر تک 6.7 ارب ڈالر کی تخمینہ لاگت سے مین لائن ریل لنک کی تعمیر کے...