راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیل کے غزہ پر کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں اب تک طبی عملے کے 489 افراد شہید ہوچکے جب کہ600سے زائد زخمی ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے اب تک طبی عملے کے310افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ155اسپتالوں اور طبی اداروں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک طبی عملے کے489افراد شہید جب کہ 600سے زائدزخمی بھی ہوئے ہیں، اسرائیلی حملوں نے32بڑے اسپتالوں اور53ہیلتھ سینٹرز کو غیر فعال کیا، 126 ایمبولینسز بھی تباہ ہو گئیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ سے اب تک 4373 مریضوں کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا گیا اور اب بھی 10 ہزار سے زائدزخمی بیرون ملک منتقل ہونے کے منتظر ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ غزہ میں اب تک 33545 افراد شہید اور 76094 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ملبے میں دبے ہوئے افراد کی تعداد 2367 ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...