وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ کی ملاقات،امن و امان پر اظہار اطمینان

13 اپریل ، 2024

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید کے موقع پرلاہور میں ملاقات کی۔وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے عیدالفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا ۔وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا،ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔