اسلام آباد(جنگ نیوز، ایجنسیاں)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ کا کہنا ہے کہ معیشت مستحکم اورمہنگائی میں کمی آگئی ہے۔عالمی ادارے بھی تصدیق کررہے ہیں،عالمی مالیاتی اداروں آئی ایم ایف اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) آؤٹ لُک رپورٹ حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق ہے۔ایک بیان میں احد چیمہ نےکہا کہ اے ڈی بی کی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں خوش آئند امکانات کا اظہار کیا گیا۔وزیراعظم کی قیادت میں مستحکم اورپائیدار معیشت کیلئے کام شروع کردیا ہے، ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے، اس کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے بھی کررہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مالی نظم وضبط بہتربنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہمارے معاشی اقدامات سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی، حکومت اے ڈی بی کی سفارشات پر عمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا۔آئی ایم ایف کی چیف کرسٹالینا جیورجیوا نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ پاکستان کی معیشت میں کچھ بہتری آئی ہے اور ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔آئی ایم ایف کی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسی راستے پر چلنے کے بارے میں پرعزم ہے اور اس نے فالو اپ پروگرام کے ممکنہ حصول کے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کچھ اہم مسائل کو حل کرنا ہوگا جیسے کہ ٹیکس بیس ، امیر افراد کس طرح ملکی معیشت میں اپنا مناسب حصہ ڈال رہے ہیں، عوامی اخراجات اور سب سے اہم شفاف ماحول فراہم کرنا۔پاکستان اور آئی ایم ایف میں گزشتہ ماہ 3 بلین ڈالر کے دوسرے اور آخری جائزہ پر اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا جس کا آئی ایم ایف کا بورڈ رواں ماہ کے آخر میں جائزہ لے گا۔دریں اثناء وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ کا کہنا ہے کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) آؤٹ لُک رپورٹ حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق ہے۔ایک بیان میں احد چیمہ نےکہا کہ اے ڈی بی کی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں خوش آئند امکانات کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں مستحکم اورپائیدار معیشت کیلئے کام شروع کردیا ہے، ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے، اس کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے بھی کررہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مالی نظم وضبط بہتربنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہمارے معاشی اقدامات سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی، حکومت اے ڈی بی کی سفارشات پر عمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...