آڈیو لیک،اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحقیقاتی کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر

28 نومبر ، 2021


اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ اور عدلیہ پر دیگر الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ پر الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے، عدلیہ کو اپنے نام کے تحفظ کیلئے آزاد خودمختار کمیشن بنانا چاہیے، اچھی شہرت والے ریٹائرڈجج ،وکیل، صحافی اور سول سوسائٹی کے افراد پر مشتمل آزاد خودمختار کمیشن بنایا جائے، کمیشن سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کی چھان بین کرے جبکہ کمیشن کو عدلیہ پر دیگر الزامات کی چھان بین کا بھی کہا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر صلاح الدین احمد اور ممبر جوڈیشل کمیشن سید حیدر امام رضوی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں سیکرٹری قانون اور چاروں محکمہ داخلہ کے سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔