غزہ ( آن لائن ) مسجد اقصیٰ میں بھی نماز عید کا ایک روح پرور اجتماع ہوا، جب کہ غزہ کی شہید مساجد میں آنسوئوں کے ساتھ امن کے لیے دعائیں کی گئیں۔چھ ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت غزہ والوں کے حوصلے پست نہیں کر سکی ہے، محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں صہیونی درندوں نے وحشیانہ بمباریوں میں سیکڑوں مساجد شہید کر دی ہیں، تاہم ان شہید مساجد میں بھی غزہ والوں نے عید کی نماز ادا کی اور امن کے لیے دعائیں مانگیں، رفح کے پناہ گزیں کیمپوں میں بھی عید کے اجتماعات ہوئے۔مسجد اقصیٰ میں نماز عید کے روح پرور اجتماع میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، اسرائیل کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود بیت المقدس کی بابرکت مسجد میں صبح سویرے شہری جوق در جوق نماز عید کے لیے امڈ آئے، یروشلم میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے ایک بیان میں بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے الاقصیٰ سے زبردستی نکالے گئے متعدد شہریوں نے مسجد کے اطراف کی گلیوں میں نماز عید ادا کی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے جوانوں کی آئی ڈیز چیک کیں، صرف 60 سال سے زیادہ عمر کے مردوں اور 50 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو آنے کی اجازت دی گئی، مقبوضہ مغربی کنارے سے بہت کم لوگوں کو یہاں آنے کی اجازت دی گئی، لیکن پھر بھی ہزاروں لوگ پہنچے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...