مظفر گڑھ میں شوہر نے بیوی اور 7 بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کردیا

13 اپریل ، 2024

علی پور(نیوز ایجنسیاں) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ایک شخص نے بیوی اور7بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کردیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واقعے پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور مکمل تحقیقات اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم بھی جاری کردیا، پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں 40سالہ بیوی کوثر مائی، 8 سالہ انسہ، 7 سالہ کنزہ، 6سالہ رمشہ، 4سالہ مہناز، 2سالہ انس، 3سا لہ سبحان اور6ماہ کی منزہ شامل ہیں،پولیس نے جائے وقوع سے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ، ملزم درزی کا کام کرتا تھا اور ایک ٹانگ سے معذور تھا، ملزم کچھ عرصے سے ذہنی مسائل کا بھی شکار تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون سمیت7 بچوں کے مبینہ قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مظفر گڑھ واقعے پر آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔