پنجاب: طلبا ء کیلئےچیف منسٹر یوتھ انیشیٹو کی 20ہزار بائیکس کی فراہمی شروع

13 اپریل ، 2024

ڪلاہور (اے پی پی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کے طلبا و طالبات کیلئےچیف منسٹر یوتھ انیشیٹوکے 20ہزار بائیکس کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں طلبہ کوآسان اقساط پر 20ہزار الیکٹر ک و پیٹرول بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق اس سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں 19ہزار پیٹرول بائیکس اورایک ہزار ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ اس ضمن میں طلبہ کو بلا سود بائیکس کیلئے حکومت پنجاب ایک ارب روپے سبسڈی ادا کرے گی، طلبہ کی طرف سے20ہزار کی ڈائون پیمنٹ بھی حکومت ادا کرے گی اور طلبہ کو دی گئی بائیکس کی ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ طلبا 11676 روپے ماہانہ اور طالبات 7325روپے کی آسان ماہانہ اقساط جمع کراسکیں گے ۔انہوں نے کا منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں فیصل آباد ، ملتان ،بہاولپور، راولپنڈی اور لاہور میں ای بائیکس دی جائیں گی جبکہ ہر ضلع میں موٹر بائیکس آبادی کے تناسب سے دی جائینگی ،بائیکس حاصل کرنے کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 29اپریل ہے جبکہ بائیکس حاصل کرنے کیلئے سرکاری یا نجی یونیورسٹی اورگریجوایٹ کالج کا طالبعلم ہونا ضروری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر میں آسان اقساط پر بائیکس حاصل کرنے کیلئے طالبعلم کی عمر18سال سے زائد اورڈرائیونگ لائسنس یا لرنرپرمٹ ضروری ہے جبکہ طلبہ bikes.punjab.gov.pk پر29اپریل تک اپلائی کرسکتے ہیں۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہداہت پر 19ہزار پٹرول بائیکس اور ایک ہزار ای بائیکس دی جائیں گی۔