پشاور(آئی این پی) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو آپس میں مل بیٹھنا ہو گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا ہماری سیاسی اور معاشی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو ان مشکلات سے نہیں نکال سکتی، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔گورنر کے پی کا کہنا تھا صوبے میں گورنر راج نہیں لگنا چاہیے، وفاق اور صوبے کے درمیان مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کورکمانڈر سے ملاقات کی، ملاقات کو مثبت انداز میں دیکھنا چاہیے، ایک دوسرے کو دشمن نہیں سمجھنا چاہیے۔گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تمام سیاسی جماعتوں سے ملنے میں پہل کرنی چاہیے، میں معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ برف پگھلانے میں نواز شریف اور دیگر سیاسی قائدین اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...