برطانیہ بھر میں نماز عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

13 اپریل ، 2024

لیڈز( زاہدانور مرزا)برطانیہ بھر میں نماز عید الفطر انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ۔ مساجد مدارس اور امام بارگاہوں میں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے ۔شمالی برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں موسم کی خرابی کے باعث مساجد انتظامیہ کی جانب سے کھلی جگہوں پر نماز عید کے اجتماع منسوخ کر دیے گئے ۔برطانیہ بھر کی مساجد اور مدارس میں نماز عید کے اجتماعات میں مسلم کمیونٹی نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی عید کے اجتماع سے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے رمضان المبارک اور عید کہ اہمیت پر روشنی ڈالی علماء کرام نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد عید اللہ کی طرف سے بہت بڑا انعام ہے ۔ عید کے اجتماعات پر علماء کرام کی طرف سے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔