اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) بھارت کے عام انتخابات، 2024ء اٹھارہویں لوک سبھا کے 543 امیدواروں کو چُننے کے لیے 19اپریل سے یکم جون 2024ء میں7مراحل میں9 اپریل سےں ہوں گے اور انکے نتائج کا اعلان 4 جون 2024ء کو ہوگا۔ یہ انتخابات2019کے انتخابات کا ریکارڈ توڑ کر دنیا کے سب سے بڑے انتخابات ہوں گے اور 52-1951ء کے عام انتخابات کے علاوہ بھارت کے سب سے طویل دورانیے کے انتخابات ہوں گے جن کا دورانیہ 44 دنوں جتنا ہوگا۔ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل تیسری بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔1 ارب 40 کروڑ کی آبادی میں سے قریباََ 96 کروڑ شہری ان انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جو ایک ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا۔ عام انتخابات کے علاوہ آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، اڈیشہ اور سکم کی ریاستی اسمبلیوں میں بھی انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ 16 ریاستوں کی 35 نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات کا شیڈول طے ہے۔ سترہویں لوک سبھا کی مدت 16 جون 2024ء کو ختم ہو رہی ہے۔ [4]سابقہ عام انتخابات اپریل-مئی 2019ء میں منعقد ہوئے۔ انتخابات کے بعد قومی جمہوری اتحاد کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی نے جیتے اور حکومت بھارت کو تشکیل دیا اور نریندر مودی وزیر اعظم کے طور پر جاری رہے۔ تمام 543 ارکان پارلیمان یک-رکنی حلقے سے فرسٹ پاسٹ دا پوسٹ ووٹنگ سسٹم سے الیکشن لڑ کر آتے ہیں۔ بھارتی دستور کی 104th آئینی ترمیم میں اینگلو انڈین کے لیے مختص کردہ 2 نشستوں کو ختم کر دیا گیا۔ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے 18 سال اور اس سے زائد عمر کا ہونا، اُس لوک سبھا حلقے کا رہائشی ہونا اورووٹ کے لیے رجسٹرڈ (ووٹرزفہرستوں میں نام ہونا،بھارتی الیکشن کمیشن کا جاری کردہ درست ووٹر شناختی کارڈ یا اس کے مساوی ہونا- انتخابی یا دیگر جرائم میں ملوث افراد کو ووٹنگ سے روکا جاتا ہے۔ بھارتی دستور کی شق 83 کے مطابق 5 سال میں ایک بار لوک سبھا انتخابات کرانا ضروری ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...