غزہ کی صورتحال تشویناک پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، امریکا

13 اپریل ، 2024

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال تشویشناک ہے، اسرائیل اور فلسطین تنازع جلد از جلد ختم کر کے پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کسی کےمفاد میں نہیں، تمام فریقین کے حق میںہے کہ تنازع جلد حل ہو، مسئلہ حل نہ ہوا تواسرائیل کے سکیورٹی خدشات7اکتوبر سے پہلے جیسے ہوں گے۔میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ دو ریاستی حل ہی آگے کا راستہ ہے مگر جانتا ہوں کہ یہ ناقابل یقین حد تک مشکل ہے، بدقسمتی سے یہودیوں کےخلاف دشمنی اور مسلم مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے، ہم کسی کو کسی بھی شکل میں نفرت پھیلاتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔