اڈیالہ جیل کے مرکزی گیٹ پر احتجاج کرنیوالے 5پی ٹی آئی کارکن رہا

13 اپریل ، 2024

راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے مرکزی دروازے پر عید کے روز احتجاج کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے 5کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا گیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے 6 سے7 کارکن گیٹ نمبر 5 پر جیل کی ویڈیوز بنا رہے تھے۔پولیس نے بتایاکہ ویڈیو بنانے والے کارکنوں کو حراست میں لیکر اڈیالہ جیل چوکی منتقل کیاتھا تاہم انہیں رہا کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ غیرمتعلقہ افراد کا جیل کی ویڈیوز بنانا منع ہے اور اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔