وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ہزاروں قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقات

13 اپریل ، 2024

لاہور (اے پی پی )وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ہزاروں قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔ قیدیوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں سے ملاقات کے دوران مٹھائی اور کھانا بھی لائے۔وزیر اعلی کی خصوصی ہدایت پرعید پر قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات اجازت دی گئی تھی ۔پنجاب بھر میں قیدیوں نے اپنے اہل خانہ سے عید سے اگلے روزبھی صبحِ 9 بجے سے 4بجے تک ملاقات کی۔قیدیوں کے لئے عید کے دوسرے روز بھی اہلخانہ کو فون کال کی سہولت میسر رہی۔ قیدیوں کے اہل خانہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملاقات کی اجازت دینے پروزیر اعلی مریم نواز کے شکر گزار ہیں ۔