پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں کشتی ڈوبنے اور دریاوں میں نہاتے ہوئے 18افراد ڈوب گئے جن میں 12 افراد کو نکال لیا گیا جبکہ بچی سمیت 5 افراد تاحال لاپتہ ہیں،وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی طور پر ریسکیو اقدامات کی ہدایت کردینوشہرہ کے سیاحتی مقام میں کشتی الٹ گئی جس میں 10 سے 12 تک افراد سوار تھے جن میں 7 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے اورباقی لوگ خود تیرتے ہوئے نکل آئے جبکہ نوشہرہ میں ایک بچی تاحال لاپتہ ہے۔چارسدہ میں دریا خیالی میں 6 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے جن میں تین افراد کو ریسکیو اہلکاروں ن زندہ نکال لیا جبکہ تین افراد کی تلاش جاری ہے۔اسی طرح سردریاب میں نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو نے آپریشن روک دیا جبکہ کوہاٹ میں ڈیم میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب گئے تاہم ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو زندہ نکال لیا۔ریسکیو کے مطابق چارسدہ میں ڈوبنے والے افراد کی عمریں 15 سے 21 سال کے درمیان میں ہیں۔مختلف واقعات پیش آنے کے باوجود چارسدہ میں تفریحی مقام پر لوگ لائف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کے بغیر ہی کشتی رانی کرتے رہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...