یکساں سول کوڈ کا نفاذ قابل قبول نہیں، خون بہانے کو تیار ہیں،ممتا بنرجی

13 اپریل ، 2024

کولکتہ(کے پی آئی ) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک میں یکساںسول کوڈ کے نفاذ کی مودی حکومت کی کوششوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم خون بہانے کو تیار ہیں لیکن ظلم ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔ ممتا بنر جی نے کولکتہ میں عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یکساں سول کوڈ ہمیں قبول نہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اورتمام لوگوںکا تحفظ چاہتی ہوں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی حکومت بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ سب کو گرفتار کرنے سے ملک ویران ہو جائے گا۔ ہمیں خوبصورت آسمان چاہیے جس کے لیے سب کا تعاون ضروری ہے۔