اس وقت اسٹیبلشمنٹ کی لیڈر شپ دیانتدار ہے،رانا ثناء اللہ

13 اپریل ، 2024

فیصل آباد (اے پی پی) مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر،سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خاں نےکہا کہ اتحادی حکومت کی بہت ساری مجبوریاں ہوتی ہیں، اس لئے اتحادی حکومتوں کو”کچھ لو اور کچھ دو“ کے اصول کے تحت حکومتیں چلانا پڑتی ہیں جسکے باعث بہت سارے آزاد لوگ اس وقت حکومت کا حصہ ہیں، اسٹیبلشمنٹ کا کردار دنیا میں کہیں بھی ختم نہیں ہوتا تاہم اسٹیبلشمنٹ کا کردار بدلتا رہتا ہے، اس وقت اسٹیبلشمنٹ کی لیڈر شپ دیانتدار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اسمبلی میں موجود ہیں تاہم کچھ جماعتیں سیاسی عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔ ملک معاشی دلدل میں دھنسا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ پانچ سال سے معاشی عدم استحکام ہے،2018 سے قبل کی حکومت کو ڈی ٹریک کیا گیا۔