اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید الفطر منائی اور عید کی مبارکباد دی۔ آرمی چیف کی جوانوں کے ہمراہ پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کیلئے دعائیں، قوم کیلئے غیر متزلزل جذبے اور خدمات کو سراہا]آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میرانشاہ اور سپن وام کا دورہ کیا، انہوں نے اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور عید منائی۔آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں اور جوانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی، قوم کیلئے ان کے غیر متزلزل جذبے اور خدمات کو سراہا۔ جنرل عاصم منیر کو آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سکیورٹی کی صورتحال اور پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی حفاظتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے سربراہ نے قربانیوں سے حاصل امن کی حفاظت کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ بھاری قربانیوں سے حاصل امن کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا ءکی قربانیوں کی بدولت ضم شدہ اضلاع اور خیبر پختونخوا میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے محفوظ ماحول فراہم ہوا، قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر غیر متزلزل توجہ مرکوز رکھیں۔آرمی چیف نے امن و استحکام کیلئے فارمیشن کے کردار کو سراہا۔
کراچی سیٹلائٹ تصاویر میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں فوجی اڈ وں کی تعمیر تیز کردی ،، رفح، خان یونس،...
تہران ایران نے دارالحکومت کےدو مرکزی ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ملک بھر کے 10 مزید...
واشنگٹن – بڑی کم لاگت والی ایئر لائنز کے سی ای اوز آج منگل کو امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی سے ملاقات...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت کے دوران وال اسٹریٹ اور عالمی مارکیٹوں میں ایک انتہائی...
کراچیگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام زیتون اشرف آئی ٹی پارک...
کراچی مصنوعی ذہانت کی جنگی حکمت عملی پر نئی بحث،"ٹیکنو فاشزم" کا الزامامریکی دفاعی و انٹیلی جنس سافٹ وئیر...
ریو ڈی جنیرو، برازیل فوسل فیولز سے نجات کیوں مشکل؟ معیشتسیاست اور لابنگ بڑی رکاوٹیں، عالمی وعدوں اور...
اوٹاوا کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکاکے ساتھ قریبی تعلقات، جو کبھی طاقت سمجھے جاتے تھے،...