ہمارے دور میں جرائم کا گراف بہت نیچے تھا،سابق نگراں وزیر داخلہ

13 اپریل ، 2024

کراچی(آئی این پی)سابق نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے الزام پر ردعمل میں کہا ہے کہ میں نے کوئی ایس پی یا ایس ایچ او نہیں لگایا، تمام پوسٹنگ اس وقت کے آئی جی نے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کیں، ہمارے دور میں جرائم کا گراف بہت نیچے تھا۔کچے میں جب تک وڈیروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، مقدمے نہیں بنیں گے ڈاکو ختم نہیں ہونگے۔سابق نگران وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ سندھ کا اپنا نکتہ نظرہے مگر ہم نے اچھے کردارکے لوگوں کولگایا، ایک بھی ایس پی، ڈی ایس پی یا ایس ایچ او میں نے نہیں لگایا بلکہ اس وقت کے آئی جی سندھ نے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد افسران کولگایا۔