کے پی میںگنڈاپور کی نہیں کور اور سیکٹر کمانڈر کی حکومت ہے،ایمل ولی

13 اپریل ، 2024

چار سدہ(صباح نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرسینیٹرایمل ولی خان نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پر علی امین گنڈاپور کی نہیں بلکہ کور کمانڈر اور سیکٹر کمانڈر کی حکومت ہے۔ایمل ولی نے کہا کہ پاکستان کو ایٹم بم اور حملوں کے لیے ہتھیار کی کوئی ضرورت نہیں، پاکستان اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی پر حملہ کرے، انہوں نے کہا کہ 80 فیصد دفاعی اخراجات ختم کرکے قوم کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا ہوگا۔ایمل ولی خان نے ولی باغ چارسدہ میں عیدکے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عملاً عسکری پارلیمنٹ اور عسکری حکومت ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 110 فیصد مارشل لا ہے۔ کور کمانڈرز کے حکم پر سارے تقرروتبادلے کیے جارہے ہیں۔