اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنمائوں نے عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا، دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر ایرانی قیادت کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار،صدر آصف علی زرداری نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ یوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے غزہ میں انسانی بحران اور اسرائیلی افواج کی جانب سے نسل کشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔، صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ صدر مملکت نے دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے معلومات کے تبادلے کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے ایرانی صدر اور ان کے اہل خانہ کی صحت، تندرستی اور خوشیوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کراچی سیٹلائٹ تصاویر میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں فوجی اڈ وں کی تعمیر تیز کردی ،، رفح، خان یونس،...
تہران ایران نے دارالحکومت کےدو مرکزی ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ملک بھر کے 10 مزید...
واشنگٹن – بڑی کم لاگت والی ایئر لائنز کے سی ای اوز آج منگل کو امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی سے ملاقات...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت کے دوران وال اسٹریٹ اور عالمی مارکیٹوں میں ایک انتہائی...
کراچیگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام زیتون اشرف آئی ٹی پارک...
کراچی مصنوعی ذہانت کی جنگی حکمت عملی پر نئی بحث،"ٹیکنو فاشزم" کا الزامامریکی دفاعی و انٹیلی جنس سافٹ وئیر...
ریو ڈی جنیرو، برازیل فوسل فیولز سے نجات کیوں مشکل؟ معیشتسیاست اور لابنگ بڑی رکاوٹیں، عالمی وعدوں اور...
اوٹاوا کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکاکے ساتھ قریبی تعلقات، جو کبھی طاقت سمجھے جاتے تھے،...