2024ریکارڈ گرم ترین سال ہوسکتا ہے،اقوام متحدہ

13 اپریل ، 2024

واشنگٹن(آئی این پی) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ گرین ہائوس گیسوں کے بڑھتے ہوئے اخراج کے باعث 2024ریکارڈ کے لحاظ سے گرم ترین سال ہوسکتا ہے،مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل میں شدید گرمی کے باعث لاکھوں بچوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ نے گرمی سے متاثرہ ممالک کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی انتظامیہ کو بچوں سمیت کمزور یا بزرگوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔