کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ رکنا نظام کی کمزوری ہے،چیئرپرسن ڈیفنس فار ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کو غائب کرنے والے ادارے کوئی اور ہیں جو سیاسی حکومت سے پوچھ کر یہ کام نہیں کررہے، لاپتہ مدثر ناروکی والدہ راحت محمود نے کہا کہ لاپتہ افراد کے خاندانوں کیلئے عید خوشی نہیں بلکہ اذیت کا موقع ہوتی ہے، ڈاکٹر دین محمدکی بیٹی سمی دین بلوچ نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے کچھ کیا ہے تو انہیں بے شک جیلوں میں رکھیں مگر منظرعام پر لائیں۔ن لیگ کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ن لیگ سمجھتی ہے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرکے خاندانوں سے ملایا جائے، مہذب معاشرے میں لوگوں کو جبری گمشدہ کیا جائے تو ملک کی بنیادیں کھوکھلی ہوتی ہیں، لاپتہ افراد کی تکلیفوں کو سمجھتا ہوں ہم نے بھی کافی عیدیں اپنے والد کے بغیر گزاری ہیں، جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ رکنا نظام کی کمزوری ہے، اس میں حکومت اور عدلیہ کی بھی کمزوری ہے، اس ملک کا چیف منسٹر چھوڑیں پرائم منسٹر بھی مسنگ پرسن رہا ہے، نواز شریف اور ان کے خاندان کے کئی لوگ لاپتہ رہے ہیں، لاپتہ افراد کیلئے دونوں ایوانوں سے منظور بل بھی قانون نہیں بن رہا اور غائب ہوگیا تو اس کا مطلب معاملات قانون کے مطابق نہیں چل رہے۔چیئرپرسن ڈیفنس فار ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ عید کے دن صبح سے رات تک لاپتہ افرادکے خاندانوں کے فون آتے رہتے ہیں، افتخار چوہدری کے دور سے لاپتہ افراد کے کیسز سپریم کورٹ میں چل رہے ہیں، کوئی ایسا چیف جسٹس نہیں جس کے سامنے میں پیش نہیں ہوئی ہوں، جب عدالت ہم سے پوچھتی ہے بتائیں ہم آپ کیلئے کیا کریں تو بہت عجیب لگتا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ کو اس حوالے سے بہت سی تجاویز دے چکی ہوں، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن ختم کرکے ایسا کمیشن بنایا جائے جو ایک سال میں میں تمام لاپتہ افراد کو ٹریس کرے۔ آمنہ مسعود جنجوعہ کا کہنا تھا کہ وزرائے اعظم یقین دہانی کے باوجود لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے میں اس لیے ناکام ہیں کہ یہ لوگ سیاسی حکومت کے پاس نہیں ہیں، لاپتہ افراد کو غائب کرنے والے ادارے کوئی اور ہیں جو سیاسی حکومت سے پوچھ کر یہ کام نہیں کررہے، یہ سسٹم سیاسی سیٹ اپ سے بہت زیادہ طاقتور ہے۔ آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ میرے شوہر پاکستان میں ہی کسی سیل میں بند ہیں، واپس آنے والے پانچ لاپتہ افراد نے گواہیاں دی ہیں کہ میرے شوہر زندہ ہیں۔لاپتہ مدثر ناروکی والدہ راحت محمود نے کہا کہ لاپتہ افراد کے خاندانوں کیلئے عید خوشی نہیں بلکہ اذیت کا موقع ہوتی ہے، عید کو مجھے وہ چھوٹے سے بڑا ہوتا مدثر نارو نظر آتا ہے، مدثر نارو کا چھوٹا سا بیٹا اپنے باپ کا راستہ دیکھتا ہے تو مجھے مزید دکھ ہوتا ہے اس کی تو اب ماں بھی نہیں رہی ہے، دن رات اللہ سے دعائیں کرتی ہوں کہ میرا بیٹا خیریت سے ہو اور واپس آجائے، ہم مائیں اپنے بچوں کو کس طرح پالتی ہیں ظالموں ہمارا قصور کیا ہے۔ راحت محمود کا کہنا تھا کہ مدثر نارو صحافی ہونے کے ناطے اپنی معلومات سوشل میڈیا پر لکھ دیتا تھا یہی اس کا قصور تھا، مدثر نارو نے فیس بک پر جو نظم لکھی تھی وہ راولپنڈی میں اپنے فوجی دوستوں کو بھی سنائی ، وہ اس وقت تک ہنس کر سنتے رہے بعد میں اس کا یہ نتیجہ نکلا، حکومت اور جج صاحبان لاپتہ افراد کی بازیابی کے احکامات دینے سے کیوں ڈرتے ہیں، ہمارے والدین نے قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا آج ان کی روحیں کانپ رہی ہوں گی۔ڈاکٹر دین محمدکی بیٹی سمی دین بلوچ نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سال سے ہم لاپتہ افراد کے خاندانوں کی عیدیں سڑکوں پر احتجاجی مظاہروں میں گزرتی ہیں، مجھے اور میرے گھر والوں کو یاد بھی نہیں عید پر کیسے خوشیاں منائی جاتی ہیں، میرے والد عید پر ہمیں گھمانے پھرانے لے جاتے تھے اب عید کا دن ہمیں مزید تکلیف میں مبتلا کردیتا ہے، ہمارے لوگوں نے کچھ کیا ہے تو انہیں بے شک جیلوں میں رکھیں مگر منظرعام پر لائیں، اگر وہ دہشتگرد ہیں توثابت کریں انہیں کس عدالت نے دہشتگرد قرار دیا ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اسلام آباد بھی پہنچے تھے وہاں بھی ہمارے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا وہ سب نے دیکھا۔سمی دین بلوچ نے کہا کہ بارہ سال بعد بازیاب ہونے والے احسان ارجمند نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اور میرے والد نوشکی میں ایک ہی سیل میں تھے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے لوگ صحیح سلامت ہیں ان کے خاندانوں کو اذیت دی جارہی ہے۔
کراچی سیٹلائٹ تصاویر میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں فوجی اڈ وں کی تعمیر تیز کردی ،، رفح، خان یونس،...
تہران ایران نے دارالحکومت کےدو مرکزی ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ملک بھر کے 10 مزید...
واشنگٹن – بڑی کم لاگت والی ایئر لائنز کے سی ای اوز آج منگل کو امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی سے ملاقات...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت کے دوران وال اسٹریٹ اور عالمی مارکیٹوں میں ایک انتہائی...
کراچیگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام زیتون اشرف آئی ٹی پارک...
کراچی مصنوعی ذہانت کی جنگی حکمت عملی پر نئی بحث،"ٹیکنو فاشزم" کا الزامامریکی دفاعی و انٹیلی جنس سافٹ وئیر...
ریو ڈی جنیرو، برازیل فوسل فیولز سے نجات کیوں مشکل؟ معیشتسیاست اور لابنگ بڑی رکاوٹیں، عالمی وعدوں اور...
اوٹاوا کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکاکے ساتھ قریبی تعلقات، جو کبھی طاقت سمجھے جاتے تھے،...