ہم زندہ اور عرب مردہ ہیں، کوئی ان سے مدد نہ مانگے، بہو اسماعیل ہنیہ

13 اپریل ، 2024

کراچی (عاطف خان) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی با ہمت بہو نے بھی اپنے شوہر اور بچوں کی شہادت پر صبرواستقامت کی عظیم مثال قائم کردی ہے۔ فلسطینی میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں اسرائیلی بمباری میں شہید اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں میں سے ایک حازم اسماعیل کی اہلیہ اپنے شوہر اور بچوں کے جسد خاکی کے پاس بیٹھی شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی نظر آئیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم زندہ اور عرب مردہ ہیں، کوئی ان سے مدد نہ مانگے، ہمیں عربوں کی نہیں، انہیں ہماری ضرورت ہے، اسرائیل ناکام ہوگیا۔ وہ ویڈیو میں اپنے شہید شوہر اور بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں’’تم تمام شہداء کو مبارکباد پیش کرنا، ہم صبر کرنے والوں میں سے ہیں، میں نے شہداء کو اللہ کے سپرد کردیا اور اللہ میری میری مدد کرے۔ اسرائیلی ناکام ہوگئے ہیں کیوں کہ میرے شوہر حازم مرے نہیں ہیں، وہ کبھی نہیں مریں گے، انہوں نے عرب ممالک کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑا جو 6 ماہ سے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے باوجود غزہ کے لوگوں کے لیے ٹھوس حمایت نہیں دکھا رہے ہیں۔