کوئٹہ سمیت بلوچستان میں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی

13 اپریل ، 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی کوئٹہ میں نماز عید کے اجتماعات کے لئے شہر بھر میں پولیس، آرآر جی ،اے ٹی ایف ،بی سی کے 2200اہلکار تعینات تھےمساجد ،پارکوں سمیت سینکڑوں مقامات پر نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئےجہاں پر فرزندان تو حید نے ملک کی سلامتی ، استحکام ، امن اور قوم میں بھائی چارے کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں صوبائی دارالحکومت میں سب سے بڑا نماز عید الفطر کا اجتماع مرکزی عید گاہ طوغی روڈ پر ہوا اجتماعات کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے عید گاہوں اور مساجد میں واک تھرو گیٹ کی تنصیب کے علاوہ 1456اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ایف سی کے جوان بھی اس موقع پر تعینات تھے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔