شاہ نورانی جانیوالا ٹرک کھائی میں گرنے سے18زائرین جاں بحق

13 اپریل ، 2024

حب( نامہ نگار)درگاہ شاہ نورانی جانے والازائرین کا ٹرک حب کے علاقےعیاں پیر کے قریب کھائی میںگرنے سے ایک ہی خاندان کے 12افراد سمیت 18 زائرین جاں بحق 40 سے زائد زخمی ہوگئےتفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے پہلے روز بدھ کو سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی درگاہ جانے والا زائرین کا ٹرک حب کے علاقےعیاں پیر میں موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گراجس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 12افراد سمیت 18زائرین جاں بحق اور40سے زائد افرادزخمی ہوگئےپولیس کے مطابق ایمبولینسز کی تاخیر کی وجہ سے شدید زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں کراچی منتقل کرنا پڑاجہاںٹراما سینٹر کراچی میںزخمیوں میں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےٹرک میں 60 سے زائد افراد سوار تھےسعد ایدھی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کی تعداد 18 جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوئےزخمیوں کوحب میں طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کیاگیا حادثے میں جاں بحق ہونے والے15 افرادکی شناخت ہوئی ہے جن میں30سالہ خرم ولد گل شیر،25سالہ دین محمد ولد اچار،25سالہ پیار ولد گل ابو،20سالہ مشتاق ولد سلمان،30سالہ واحد ولد رمو،40سالہ اللہ پرایو ولد لانگ،28سالہ امین ولد لونگ،25سالہ محیب علی ولد رمضان،22سالہ سہراب ولد صاحب ڈنو،30سالہ گلزار ولد لال محمد،30سالہ امام دین ولد موسی،15سالہ جلال ولد محمد رفیق،35سالہ غلام نبی ولد اچار،19سالہ علی ولد رمو،55سالہ صاحب ڈنو ولد اللہ ڈنو شامل ہیں۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی علاقے سے ہے اور اُن میں سے بیشتر افراد کی آپس میں قریبی رشتہ داریاں تھیںحادثے میں غلام نبی کے ساتھ ساتھ ان کا ایک بیٹا، بھانجا، بھائی، چچا اور بھانجے بھتیجے بھی زندگی کی بازی ہارگئے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اللہ پرایو اور امین ‘ صاحب نامی والد اور ان کے بیٹے سہراب بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔