سریاب رو ڈ پر فائرنگ ، بلوچستان ہائیکورٹ کے پروٹوکول افسر سمیت سات افراد زخمی

13 اپریل ، 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سریاب رو ڈ پرسبی سے آنے والے گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان ہائی کورٹ کا پروٹوکول افسر سمیت سات افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق بروری روڈ کے رہائشی بلوچستان ہائی کورٹ کا پروٹوکول افسر علی احمد عید کی شب سبی میں اپنے عزیز کے تدفین کے بعد اپنے تین رشتے داروں کے ہمراہ گاڑی میں کوئٹہ آ رہے تھے وہ جیسے ہی سریاب روڈ ایل آر بی ٹی کے قریب پہنچنے تو مسلح موٹرسائیکل اور گاڑی سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار علی احمد ٗ جان محمد عرف بابل ٗ سلطان محمد اور جان محمد سمیت تین راہگیر امداد حسین ٗ گلزار احمد اور منیر احمد زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا پولیس نے بتایا کہ واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا جبکہ مقدمہ درج کر کے نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے۔