خیبر پختونخوا ، کشتی الٹنے اور دریائوں میں نہاتے ہوئے 18 افراد ڈوب گئے

13 اپریل ، 2024

پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں کشتی ڈوبنے اور دریاوں میں نہاتے ہوئے 18افراد ڈوب گئے جن میں 12 افراد کو نکال لیا گیا جبکہ بچی سمیت 5 افراد تاحال لاپتہ ہیں،وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی طور پر ریسکیو اقدامات کی ہدایت کردینوشہرہ کے سیاحتی مقام میں کشتی الٹ گئی جس میں 10 سے 12 تک افراد سوار تھے جن میں 7 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے اورباقی لوگ خود تیرتے ہوئے نکل آئے جبکہ نوشہرہ میں ایک بچی تاحال لاپتہ ہے۔چارسدہ میں دریا خیالی میں 6 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے جن میں تین افراد کو ریسکیو اہلکاروں ن زندہ نکال لیا جبکہ تین افراد کی تلاش جاری ہے۔