صدارتی خطاب‘ متعلقہ اسٹاف کی ہفتہ وار تعطیلات منسوخ

13 اپریل ، 2024

اسلام آباد (طاہر خلیل) صدر آصف علی زرداری 16 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صدارتی خطاب کی تیاریوں کے سلسلے میں متعلقہ سٹاف کی آج اور کل ( ہفتہ اور اتوار) معمول کی ہفتہ وار تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں اور متعلقہ سٹاف ڈیوٹی پر موجود ہوگا۔ پارلیمانی سال کے آغاز پر صدارتی خطاب مناسبت سے سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ گورنرز، وزرائے اعلیٰ، مسلح افواج کے سربراہ، سفارتی نمائندے اور سینئر حکام کو خصوصی دعوت نامے جاری ہوں گے، میڈیا کیلئے بھی خصوصی پاسز بنائے گئے ہیں۔