کوئٹہ(اے پی پی)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ اور جسٹس سپریم کورٹ نعیم اختر افغان نےگورنر ہائوس کوئٹہ میں نماز عیدالفطر ادا کی۔اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے تمام اْمت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا دن تمام مسلمانوں کیلئے ماہ رمضان کے دوران عبادات، ریاضت اور روزوں کی مشقت برداشت کرنے کے بدلے میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے انعام کا دن ہے. یہ ہمارا دینی فریضہ ہے کہ ان افراد کا بھی خصوصی خیال رکھیں جو عید منانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اپنی خوشیوں کے اظہار کے موقع پر معاشرے کے غریب اور محنت کش طبقات کے عوام کو بھی اپنی خوشیوں میں ضرور شریک کرنا چاہئے تاکہ غربت اور مہنگائی کے باعث مشکل صورتحال اور تنگدستی کی اس گھڑی میں معاشرے کے غریب اور نادار لوگ خود کو تنہاء محسوس نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ان یتیموں، ناداروں اور بے سہارا افراد کو بھی نہیں بھولنا چاہئے جو ہماری مدد اور توجہ کے مستحق ہیں۔یہ عیدالفطر تمام مسلمانوں کیلئے خوشی کا اسلامی تہوار ہونے کے ساتھ اْمت مسلمہ کیلئے اتحاد و اتفاق کا مظہر بھی ہے۔ گورنر بلوچستان نے دعا کی کہ پروردگار ہمیں عیدالفطر کی خوشیاں دوسروں کے ساتھ بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔
کراچی سیٹلائٹ تصاویر میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں فوجی اڈ وں کی تعمیر تیز کردی ،، رفح، خان یونس،...
تہران ایران نے دارالحکومت کےدو مرکزی ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ملک بھر کے 10 مزید...
واشنگٹن – بڑی کم لاگت والی ایئر لائنز کے سی ای اوز آج منگل کو امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی سے ملاقات...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت کے دوران وال اسٹریٹ اور عالمی مارکیٹوں میں ایک انتہائی...
کراچیگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام زیتون اشرف آئی ٹی پارک...
کراچی مصنوعی ذہانت کی جنگی حکمت عملی پر نئی بحث،"ٹیکنو فاشزم" کا الزامامریکی دفاعی و انٹیلی جنس سافٹ وئیر...
ریو ڈی جنیرو، برازیل فوسل فیولز سے نجات کیوں مشکل؟ معیشتسیاست اور لابنگ بڑی رکاوٹیں، عالمی وعدوں اور...
اوٹاوا کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکاکے ساتھ قریبی تعلقات، جو کبھی طاقت سمجھے جاتے تھے،...