لاہور(نمائندہ جنگ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت چھ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کو تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا کیونکہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے تیل پیدا کرنے والے خطے سے سپلائی میں خلل پڑنے کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔اس خدشے کے پیش نظر کہ ایران پیر کے روز دمشق میں اپنے سفارت خانے پر حملے کا جواب دے سکتا ہے اس ہفتے تیل کی قیمت چھ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچر 66 سینٹ یا 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 90.40 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 90 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 85.92 ڈالر تک پہنچ گیا۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی جانب سے 2024 کی عالمی تیل کی طلب میں اضافے کی پیشگوئی کو کم کرنے اور 2025 میں مزید سست روی کی پیش گوئی کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
کراچی سیٹلائٹ تصاویر میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں فوجی اڈ وں کی تعمیر تیز کردی ،، رفح، خان یونس،...
تہران ایران نے دارالحکومت کےدو مرکزی ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ملک بھر کے 10 مزید...
واشنگٹن – بڑی کم لاگت والی ایئر لائنز کے سی ای اوز آج منگل کو امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی سے ملاقات...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت کے دوران وال اسٹریٹ اور عالمی مارکیٹوں میں ایک انتہائی...
کراچیگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام زیتون اشرف آئی ٹی پارک...
کراچی مصنوعی ذہانت کی جنگی حکمت عملی پر نئی بحث،"ٹیکنو فاشزم" کا الزامامریکی دفاعی و انٹیلی جنس سافٹ وئیر...
ریو ڈی جنیرو، برازیل فوسل فیولز سے نجات کیوں مشکل؟ معیشتسیاست اور لابنگ بڑی رکاوٹیں، عالمی وعدوں اور...
اوٹاوا کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکاکے ساتھ قریبی تعلقات، جو کبھی طاقت سمجھے جاتے تھے،...