شاہ رخ اور سلمان خان کی اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد، لوگوں کا ہجوم امڈ آیا

13 اپریل ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے خانز شاہ رخ خان اور سلمان خان کی اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد، دونوں نے اپنے اپنے گھروں کے باہر موجود مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دی ، اس دوران لوگوں کا ہجو امڈ آیا، ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ممبئی میں اپنے گھر منت کی بالکونی میں آکر ہزاروں شائقین کو ہاتھ ہلایا۔ ہزاروں مداحوں کے لئے شاہ رخ کا محبت بھرا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر شاہ رخ خانے اپنے پیغام میں گھر کے باہر موجود مداحوں سے کہا کہ میرا دن انتہائی اسپیشل بنانے کے لئے آپ سب کا شکریہ، اللہ ہم سب کو پیار، محبت اور خوشیاں نصیب فرمائے۔ انکے کچھ دیر بعد بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھی بیندرا میں اپنے گھر گلیکسی کی بالکونی میں آئے اور مداحوں کو کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دی۔ سلمان خان کے ہمراہ انکے والد سلیم خان اور انکے کچھ مسلح باڈی گارڈ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایک ناخوشگوار واقع بھی ہوا جب مداحوں نے سکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔