اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی کا بینہ نے فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ اتھارٹی کی پلاٹ الاٹمنٹ پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت گریڈ22 کے افسروں اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو دوسرے پلاٹ کی الاٹمنٹ کو ختم کردیاگیا ہے اور تمام صو ابدیدی کوٹے ختم کردیےگئے ہیں ۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی ختم کردی گئی ہے۔ آئندہ عمر کی سنیارٹی کے اصول پر ہی الاٹمنٹ کی جا ئے گی۔ وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ ملازمین کا 20فیصد کوٹہ بھی عمر کی سنیارٹی کے اصول پر استعمال کیا جا ئے گا۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ اتھارٹی آئندہ صرف جوائنٹ وینچر پالیسی ‘ لینڈ شیئرنگ اور لینڈ پرچیزنگ پالیسی کے تحت اراضی حاصل کرے گی۔ سیکشن فور کے تحت لینڈ ایکو زیشن نہیں کی جا ئے گی۔ ممبر شپ ڈرائیو میں رجسٹریشن لازمی کرانا ہوگی ۔ ممبر شپ کیلئے فیڈرل گورنمنٹ سرونٹ ہونا لازمی ہوگا۔
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں ایک روپے کا اضافہ،قیمت فروخت میں 2 روپے کی کمی...
کراچی سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ،سونا4300 روپے اور چاندی 20 روپے فی تولہ سستی ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق...
کراچی آئی ایم ایف مذاکرات میں انرجی سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ طے ہو جانے کی اطلاعات اورحکومت کی دیگر شرائط پر...
لاہوراحتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونیکابیان دیدیا۔ لاہور کی...
جندیارس، کراچی ترکی اور شام میں خوفناک زلزلے کے بعد سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شمالی شام کے ایک...
کراچی سندھ اسمبلی میں گیس بحران پر جی ڈی اے کے رکن نند کمار کی تحریک استحقاق پیش ۔ صوبائی وزیر عذرا پیچوہو نے...
کراچی سیلانی کےڈالر پر وگرام کا حکومت نے زبردست خیر مقدم کیا ہے ،ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے اور ڈالر بحران...
اسلام آباد پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے، وزارت صحت اور ڈریپ نے فارما انڈسٹریز...