جہانیاں میں فلسطینی شہداکی غائبانہنماز جنازہ،اسرائیلی مظالم کیخلاف ریلی

13 اپریل ، 2024

جہانیاں (نامہ نگار) فلسطینی شہدا کی جہانیاں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، مرکزی مسلم لیگ جہانیاں کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد فلسطین کے شہدا کے لیے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اس کے بعد اسرائیل کے مظالم کیخلاف ریلی نکالی گئی ریلی میں اسرائیلی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ جہانیاں با ئی پاس چوک پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری مسلم حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔