سنانواں میں نیزہ بازی میلے کا اختتام 300 سے زائد گھڑ سواروں نے حصہ لیا

13 اپریل ، 2024

سنانواں(نامہ نگار)سنانواں کےعلاقہ ون آر میں دو روزہ نیزہ بازی میلہ اختتام پذیر ہو گیا، میلے میں 300سے زائد ماہر گھڑ سواروں نے حصہ لیا ۔نیزہ بازوں نے خوبصورت فن کا مظاہرہ کیا ، کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ نیزہ بازی ایک مہنگا کھیل ہے،انھوں نے حکومت سے نیزہ بازی کے کھیل کی حوصلہ افزائی کا مطالبہ کیا۔