آسٹریلیا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

13 اپریل ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)آسٹریلیا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی اور کانسی کے تمغے جیت لئے۔پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق البرٹ پارک وکٹوریہ کے آسٹریلیا میلبورن اسپورٹس اینڈ ایکواٹک سینٹر میں کھیلے گئے ایونٹ میں پاکستان اسکواش ٹیم نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 2024 میں طلائی اور کانسی کے تمغے جیت کر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔پاکستانی بوائز اور گرلز دونوں کھلاڑیوں نیپ ورے ٹورنامنٹ میں بھرپور صلاحیت کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں متاثر کن فتوحات حاصل کیں۔بوائز انڈر13 کے میچ میں پاکستان کے حذیفہ شاہد نے آسٹریلیا کے سیکنڈ سیڈ گنگ ہونگ یوکو( 0ـ3، 11ـ6، 11ـ3، 11ـ2)سے شکست دی۔