اسلام آباد (ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہماری جماعت عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی‘پنجاب بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے‘ ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے آنے والے دورہ امریکا کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کے حوالے سے وزیراعظم سے گفتگو کی۔وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا؍نوازشریف نے شاہکوٹ سے منتخب ہونیوالے رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد کو ٹیلیفون کیا اور انہیں دوبارہ گنتی پر عوامی مینڈیٹ ملنے پر مبارکباد دی۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ننکانہ جلسے میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے وہ مکمل کریں گے‘ننکانہ میں تعلیمی ادارے بنیں گے۔ صوبہ بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے اور ن لیگ نوجوانوں ، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
کراچی روسی حکام نے ایران کیخلاف جنگ سے تعلق کے شبہ میں 40اسرائیلی شہریوںکو حراست میں لیکرپوچھ گچھ کی...
کراچی سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران...
اسلام آبادوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پیر کی...
اسلام آباد پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے نے 11 نئی شرائط عائد کر دی ہیں، جن کے تحت...
واشنگٹنامریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کا جھٹکا: تیل کی قیمتوں میں 7فیصد اضافہ، عالمی مالیاتی منڈیاں ہل کر رہ گئیں، برینٹ...
لاہورپنجاب میں ہمہ گیر قانونی اصلاحات میں پیش رفت، اہم مسودات قوانین کی منظوری، ماحولیاتی معاہدہ، عدالتی...
کراچی ٹرمپ کو ایران میں لاپتہ امریکی پائلٹوں کی تلاش کے دوران کمرے سے دور رکھا گیا۔ انتظامیہ نے حساس ریسکیو...