ایران کا ممکنہ حملہ،اسرائیل کیساتھ ہیں،امریکا،ہماری سرزمین استعمال نہ کریں،خلیجی ممالک

13 اپریل ، 2024

کراچی (صالح ظافر) اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں ، خلیجی ممالک نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر حملے کیلئے ان کی سرزمین استعمال نہ کریں، اسرائیل کا دفاع کریں گے ، چین نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے ، پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ جنگ سے ہمیشہ تباہی ہوتی ہے اس سے گریز کیا جائے اور غزہ میں جاری جنگ کو بند کیا جائے، امریکا، برطانیہ، فرانس، بھارت اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے ایران کے حملے کے خدشے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو خطے کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور وائٹ ہاوس نے واضح کیا ہے کہ ایران نے دمشق میں سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دیا تو امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوگا ، امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر اسرائیل پہنچ گئے ہیں، خلیجی ممالک نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر حملے کیلئے خلیج میں موجود امریکی فوجی اڈے استعمال کرنے سے باز رہے۔