پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور اُنکے سوشل میڈیا رفقاء کا پراپیگنڈہ

13 اپریل ، 2024

اسلام آباد(رپورٹ:حنیف خالد) بہاولنگر واقعہ کے بارے میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب‘ مرکزی رہنما حماد اظہر‘ چیئرمین پی ٹی آئی کے ماضی کے ترجمان شہباز گل‘ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر شعیب شاہین‘ پی ٹی آئی کے ای رہنما درانی ‘ پی ٹی آئی کے متعدد رہنمائوں اُنکے سوشل میڈیا کے اندرون ملک و بیرون ملک موجود ساتھیوں نے بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری حل کئے جانے کے باوجود بہت سے مخصوص عناصر نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ شروع کر دیا۔ معاملہ طے ہونے کے باوجود فوج کیخلاف طنزیہ‘ تمسخرانہ‘ جھوٹ اور شرانگیز ریمارکس جا ر ی سوشل میڈیا پر یہ پراپیگنڈہ کرنے والے بعض دھڑوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی۔