اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید الفطر منائی اور عید کی مبارکباد دی۔ آرمی چیف کی جوانوں کے ہمراہ پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کیلئے دعائیں، قوم کیلئے غیر متزلزل جذبے اور خدمات کو سراہا]آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میرانشاہ اور سپن وام کا دورہ کیا، انہوں نے اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور عید منائی۔آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں اور جوانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی، قوم کیلئے ان کے غیر متزلزل جذبے اور خدمات کو سراہا۔ جنرل عاصم منیر کو آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سکیورٹی کی صورتحال اور پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی حفاظتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے سربراہ نے قربانیوں سے حاصل امن کی حفاظت کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ بھاری قربانیوں سے حاصل امن کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا ءکی قربانیوں کی بدولت ضم شدہ اضلاع اور خیبر پختونخوا میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے محفوظ ماحول فراہم ہوا، قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر غیر متزلزل توجہ مرکوز رکھیں۔آرمی چیف نے امن و استحکام کیلئے فارمیشن کے کردار کو سراہا۔
اسلام آ باد خطےمیں کشیدگی اور غیریقینی صورتحال کے باوجودرواں مالی سال کے کےابتدائی دو ماہ کے دوران پاکستان...
کراچیصارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا خاموشی سے بڑے پیمانے پر جمع کیے جانے کا انکشاف، براؤزنگ ہسٹری، لوکیشن اور...
کراچیتفریحی فلٹر یا ڈیٹا رسک؟ AI ٹرینڈ پر پرائیویسی خدشات بڑھ گئے، فلٹر چہرے کی مکمل بایومیٹرک اسکیننگ،کلک سے...
اسلام آباد 11.8 ملین گاڑیوں کے صارفین کیلئے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج کی تجویز، موٹر سائیکل، رکشہ صارفین...
اسلام آباد وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم،موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑی مالکان کو فی لیٹر...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بروقت فرسٹ ایڈ قیمتی انسانی جان بچانے کے لئے بہت اہمیت کی...
اسلام آباد فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت اسٹیل میلٹرز، اسٹیل ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس سے ٹیکس بجلی کے فی یونٹ...
اسلام آ باد پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر عمران...